سی ایچ سی دیوبند میں پانی بھرنے سے مریض اور تیمار دار پریشان

تاثیر 10 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دیوبند:10/ستمبر(فیروز خان)حکومت و انتظامیہ کی بے روخی کے سبب دیوبند کا سرکاری ہسپتال خود بیماری کے عالم میں ہے،شہر میں بارش رکنے کے چار روز بعد بھی ہسپتال احاطے میں بارش کا پانی بھرا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں مچھروں سمیت دیگر زہریلے کیڈوں کے بڑھنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ہسپتال میں پانی بھرنے کی وجہ سے مریضوں کے ساتھ ساتھ تیمار دار بھی بہت پریشان ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ بغیر پانی نکاسی کے ہسپتال احاطے میں بنائی گئی کروڑوں روپے کی عمارتیں بھی سیلابی کے سبب خراب ہونے لگی ہیں۔وہیں دیوبند سی ایچ سی انچارج ریانکا چودھری نے بتایا کہ پانی نکاسی کے مسئلہ کے مستقل حل کے لئے انتظامیہ کو ایک مکتوب ارسال کر دیا گیا ہے،فی الحال عارضی طور پر مسئلہ کے حل کے لئے موٹر لگوا کر پانی نکلوا دیا جائیگا،انہوں نے بتایا کہ سڑکیں اونچی ہونے کی وجہ سے ہسپتال نیچا ہو گیا ہے جس کے سبب پانی نکاسی نہیں ہو رہی ہے۔