تاثیر 11 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 11 ستمبر: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے علاقائی پروویڈنٹ فنڈ کمشنر جگدیش تامبے کو 1.5 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی ایک شکایت کی بنیاد پر کی گئی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ تامبے نے شکایت کنندہ کے خلاف آر ڈی اے (نقصان کے معاوضے کی کارروائی) کے تصفیہ کے لیے رشوت طلب کی تھی۔
سی بی آئی کے مطابق، جگدیش تامبے کے خلاف 9 ستمبر کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

