تاثیر 11 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
اسلام آباد، 11 ستمبر: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے تین مختلف کارروائیوں میں 19 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ فوج کو یہ کامیابی 9 اور 10 ستمبر کو تین الگ الگ مقابلوں میں ملی۔ ہلاک ہونے والے تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے جمعرات کو کہا کہ یہ آپریشن خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں دہشت گردوں کے بارے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ شدید فائرنگ سے 14 دہشت گرد مارے گئے۔ اس کے علاوہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں مزید 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ضلع بنوں میں ایک اور مقابلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

