تاثیر 12 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 12 ستمبر: سی پی رادھا کرشنن نے جمعہ کو نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کا حلف لیا۔ وہ ملک کے 15ویں نائب صدر جمہوریہ بن گئے ہیں۔ جمعہ کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں سی پی رادھا کرشنن کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر جے پی نڈا اور کابینہ کے دیگر ارکان موجود تھے۔ تقریب حلف برداری میں آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندر بابو نائیڈو اور این ڈی اے کی اتحادی جماعتوں کے قائدین بھی موجود تھے۔ تقریب میں سابق نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ بھی موجود تھے۔
قابل ذکر ہے کہ سی پی رادھا کرشنن نے منگل کو ہوئے نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار بی سدرشن ریڈی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ انہیں الیکشن میں 452 ووٹ ملے۔ انہوں نے جمعرات کو مہاراشٹر کے گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

