اسپائس جیٹ کے طیارے کی ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ

تاثیر 12 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 12 ستمبر:کانڈلا سے ممبئی آنے والے اسپائس جیٹ کے طیارے نے جمعہ کو ممبئی کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ اسپائس جیٹ کیو-400 طیارے کا ایک پہیہ ٹیک آف کے دوران رن وے پرہی چھوٹ گیا۔ یہ طیارہ بحفاظت اتر گیا ہے۔ جہاز میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔ طیارے میں سوار مسافروں کی تعداد کے بارے میں فوری طور پر معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔
اسپائس جیٹ کے ترجمان نے کہا کہ 12 ستمبر کو کانڈلا سے ممبئی جانے والے اسپائس جیٹ کیو 400 طیارے کا ایک بیرونی پہیہ ٹیک آف کے بعد رن وے پر پایا گیا۔ اس کے باوجود طیارے نے ممبئی کا سفر جاری رکھا اور ہموار لینڈنگ کے بعد طیارہ اپنی طاقت کے بل بوتے پر ٹرمینل پر پہنچا اور تمام مسافر معمول کے مطابق اتر گئے۔ ممبئی ہوائی اڈے پر معمول کی کارروائیاں بحال کر دی گئی ہیں۔