تاثیر 12 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع بڑھری تھانہ علاقہ کے لکڑہ گاؤں میں پولس کی مدد سے سکھی ون اسٹاپ سینٹر نے ایک بیوہ خاتون کو اس کے سسرال والوں سے بچایا، مذکورہ خاتون کے شوہر کا چار ماہ قبل انتقال ہو گیا تھا ۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے بتایا کہ اس کے سسرال والے میری بیٹی کو گھر میں بند رکھتے تھے اور اسے پیٹ بھر کر کھانا بھی نہیں دیتے تھے، وہ اسے پانی اور بجلی استعمال کرنے پر مارتے پیٹتے بھی تھے، اسے کسی سے بات کرنے کی اجازت بھی نہیں دیتے تھے ۔ سکھی ون اسٹاپ سینٹر کی انچارج آفرین ترنم کو جب اس معاملے کا علم ہوا تو انہوں نے پولس کی مدد سے خاتون کو بازیاب کرایا، ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ جھگڑے کی بڑی وجہ شوہر کی موت کے بعد ملنے والی شفقت یعنی ( انوکمپا ) کی نوکری ہے ۔ سہسرام کے ایس ڈی پی او کمار ویبھو نے کہا کہ خاتون کو بحفاظت بچالیا گیا ہے اور اسے اسکے اہل خانہ کے حوالے بھی کردیا گیا ہے ساٹھ ہی سخی ون اسٹاپ سینٹر کی انچارج آفرین ترنم نے بھی کہا کہ متاثرہ لڑکی کو مزید مدد فراہم کی جائیگی ۔ پولس معاملے کی سچائی کی بھی جانچ میں لگی ہے ۔

