تاثیر 12 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 13 ستمبر 2025 کی گزری شب ایک شخص جس نے سہسرام ریلوے اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں اسٹیشن کے باہری حصے میں نیم تعمیر شدہ کیبن میں کام کرنے والے سگنل کے تاروں کو کاٹ کر چوری کیا تھا جسکو ریلوے پروٹیکشن فورس سہسرام نے گرفتار کر لیا ہے ۔ گزشتہ کچھ دنوں سے اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ ریلوے میں نئے کام کے لئے استعمال ہونے والی کیبل کے تار کی چوری ہو رہی ہے، مذکورہ اطلاع کی تصدیق کے بعد انسپکٹر انچارج سنجیو کمار کی قیادت میں سب انسپکٹر دیپندر سنگھ راناوت، اسسٹنٹ سب انسپکٹر جتیندر کمار چودھری، کانسٹیبل سوربھ کمار، کانسٹیبل وی کے سنگھ اور کانسٹیبل نجیت کمار بھارتی نے مذکورہ نیم تعمیر شدہ کیبن کو گھیرے میں لے لیا اور نرنجن رام کو گرفتار کر لیا جسکے خلاف رات گئے ریلوے پروٹیکشن فورس پوسٹ سہسرام میں ایک مقدمہ تو درج کیا ہی گیا ساتھ ہی معزز عدالت گیا کو بھی بھیج دیا گیا ۔

