تاثیر 13 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سیتامڑھی ( مظفر عالم)
ضلع کے سرسنڈ اسمبلی حلقہ کے سرسنڈ بلاک کے مختلف گاؤں میں سابق ممبر اسمبلی سید ابو دوجانہ کی قیادت میں قائد حزب اختلاف، سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو کی مائی بہن مان یوجنا کی قرارداد کے تحت، جس کے تحت ہر ماں اور بہن کے کھاتے میں ہر ماہ 2500 روپے ملیں گے۔ بیوہ، قومی اولڈ ایج پنشن سکیم 400 سے بڑھا کر 1500 روپے کی جائے گی، ہر گھر کو 200 یونٹ بجلی مفت ملے گا، بہار میں قائد حزب اختلاف، سابق نائب وزیر اعلیٰ، تیجسوی پرساد یادو کی حکومت بننے پر، بہار کے عوام کو سبھی سہولیات فراہم کی جائے گی سابق ممبر اسمبلی سید ابو دوجانہ نے کہا کہ ہر گھر کے درو دیوار سے اک ہی آواز نکل رہی ہے “اس بار تیجسوی سرکار” بہار کے عوام مثبت تبدیلی کے لیے تیار ہے، سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو اپنے 17 ماہ کے دور حکومت میں ہر گھر تک نوکری پہوچائی 5 لاکھ سے زائد افراد اج الگ الگ عہدے پر فائز ہیں ،
اقلیتی تنظیم راجد کے نائب صدر سید ابو دوجانہ نے کہا کہ این ڈی اے حکومت سے بہار کی عوام کافی ناراض ھے یہاں بغیر رشوت کے کوئی کام ممکن نہیں ہے ، سیتامڑھی ضلع سمیت پورے بہار کے اندر کرائم سر چڑھ کر بول رہا حکومت اور ان کے افسران تماشائی بنی ہوئی ھے شاید ہی کسی روز ضلع میں گولیوں کی آواز نہ اتی ہو مجرم بے خوف سڑکوں پر گھوم رہا ہے معلوم ہو کہ سابق ممبر اسمبلی ابو دوجانہ سرسنڈ اسمبلی حلقہ کے اندر 2015 سے 2020 تک جو ترقیاتی کاموں کو زمینی سطح پر کیا اج بھی سرسنڈ اسمبلی حلقہ کے عوام انہیں اپنے دلوں کے اندر بسا کر رکھے ہوئے ہیں سماجی کارکن محمد شاداب نے کہا کہ سید ابو دوجانہ نے جو کام سرسنڈ اسمبلی حلقہ کے اندر پانچ سالوں میں کردیا وہ قابل ستائش ھے سابق ممبر اسمبلی ابو دوجانہ جب ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تو پورے سرسنڈ اسمبلی حلقہ کے اندر کرائم کا گراف زیرو ہوگیا ، رشوت خوری بند تھی بزنس مین کے بے خوف ہو کر اپنے کاروبار میں مشغول تھے تبھی تو سرسنڈ اسمبلی حلقہ کی عوام کے دلوں میں بسے ہوئے ہیں ، سرسنڈ اسمبلی کے عوام نے عہد کرلیا ھے کہ اس بار سرسنڈ اسمبلی حلقہ کی نمائندگی بھائی ابو دوجانہ کرنگے

