تاثیر 15 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
لندن، 15 ستمبر: نیٹو کے اتحادی پولینڈ اور رومانیہ نے ہفتے کے روز یوکرین میں روسی ڈرون اور میزائل حملوں کا جواب دینے کے لیے لڑاکا طیارے تعینات کیے ہیں۔ فوجی اتحاد اتحادیوں کی فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزیوں کے جواب میں اپنے دفاعی متبادل کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
اے بی سی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کی فوج نے کہا کہ یوکرین کی سرحد پر فضائی حدود میں جیٹ طیاروں کی تعیناتی کے بعد ہفتے کے روز فضائی حدود کی کوئی خلاف ورزی ریکارڈ نہیں کی گئی۔ پولینڈ کے وزیر اعظم ڈوناڈ ٹسک نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ پولینڈ کی سرحد کے قریب یوکرین میں روسی ڈرونز سے لاحق خطرے کے جواب میں دفاعی تیاری بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
لیکن، بخارسٹ میں وزارت دفاع کے ایک بیان کے مطابق، ایک روسی ڈرون نے نیٹو کے مشرقی کنارے پر جنوب میں رومانیہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ وزارت نے کہا کہ رومانیہ اور یوکرین سے گزرنے والے دریائے ڈینیوب پر یوکرین کے بنیادی ڈھانچے پر روسی فضائی حملوں کے بعد یوکرین کی سرحد پر فضائی صورتحال کی نگرانی کے لیے دو ایف-16 لڑاکا طیارے بھیجے گئے۔ روسی ڈرونز اور میزائل بار بار یوکرین کی بندرگاہوں اور وہاں پر جہاز رانی کے اڈوں کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

