غزہ شہر پر اسرائیل کا فضائی حملہ، دھماکے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی

تاثیر 15 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غزہ پٹی، 15 ستمبر: اسرائیلی فوج نے اتوار کو غزہ شہر پر فضائی حملہ کیا، جس کی وجہ سے کئی بلند عمارتوں میں دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی۔ اس کے بعد لوگوں کو کئی علاقوں سے نکل جانے کی وارننگ دی گئی۔ اسرائیلی فوج نے شہر کو مکمل طور پر خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔
سی این این چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کی صبح غزہ شہر کے متعدد ٹاورز کو چند گھنٹوں کے اندر خالی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ حملہ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کی طرف سے بلائے گئے اجلاس سے قبل ہوا ہے۔ میٹنگ میں غزہ میں یرغمالیوں کو نقصان سے بچانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی بندرگاہ کے قریب واقع 11 منزلہ الکوثر عمارت کو بھی نشانہ بنایا ہے۔