کین ولیمسن، ڈیون کونوے اور پانچ دیگر کھلاڑی این زیڈ سی کے ساتھ کیزوئل کانٹریکٹ پر متفق

تاثیر 15 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

آکلینڈ، 15 ستمبر: نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے پیر کو اس بات کی تصدیق کی کہ ٹیم کے اسٹار بلے باز کین ولیمسن اور ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، فن ایلن اور ٹم سیفرٹ نے 2025-26 کے سیزن کے لیے کیزوئل پلیئنگ ایگریمنٹ(غیر رسمی معاہدہ) پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
یہ معاہدہ کھلاڑیوں کو عالمی فرنچائزی کرکٹ لیگز میں حصہ لینے کی اجازت دے گا لیکن وہ نیوزی لینڈ کے اعلیٰ کارکردگی کے نظام سے منسلک رہیں گے۔ انہیں کوچنگ، طبی اور ذہنی مہارتوں کی مدد کے ساتھ ساتھ جم اور کرکٹ کی سہولیات تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔
ان پانچ کھلاڑیوں نے اگلے سال بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی وابستگی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم، معاہدے کی شرائط کے مطابق، انہیں ٹورنامنٹ سے قبل مقررہ تعداد میں سیریز اور میچوں کے لیے دستیاب ہونا پڑے گا۔