تاثیر 16 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نیویارک، 16 ستمبر: اقوام متحدہ کی آزادانہ تحقیقات نے پہلی بار یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے کمیشن کی 72 صفحات پر مشتمل رپورٹ منگل کو جاری کی گئی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک چار مرتبہ نسل کشی کی ہے۔ یہ وہی تاریخ ہے جب فلسطینی جنگجو گروپ حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا اور سینکڑوں افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔
سی این این نیوز چینل نے اس کمیشن کی رپورٹ نشر کی ہے۔ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ انہیں جسمانی اور ذہنی طور پر شدید نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ اس گروہ پر جان بوجھ کر ایسی شرائط عائد کی گئیں جومادی تباہی کا باعث بنیں۔ دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت پہلے ہی یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں تقریباً 65 ہزار فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔یہ وزارت عام شہریوں اور حماس کے جنگجوؤں میں کوئی فرق نہیں کرتی تاہم اس نے کہا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں خواتین اور بچوں کی ہیں۔

