بس مسافر سے سہسرام ​​پوسٹ آفس چوراہا قریب لٹیروں نے لوٹا دو لاکھ نوے ہزار روپئے

تاثیر 18 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

            سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سہسرام ​​ٹاؤن پولس اسٹیشن علاقہ میں پوسٹ آفس چوراہا کے قریب لٹیروں نے ایک بس کے مسافر بھولا ساہ سے دو لاکھ نوے ہزار روپئے لوٹ لئے ۔ متذکرہ کسان جس نے سہسرام ​​اسٹیٹ بینک سے پیسے نکالے اور ڈہری جانے کے لئے بس پکڑنے کا انتظار کر رہے تھے، ایک نوجوان نے انھیں بتایا کہ آپکے کپڑے پر گندگی لگی ہوئی ہے، انھوں نے روپئے سے بھرا بیگ قریبی میز پر رکھکر اپنے کپڑے صاف کرنے لگے اسی دوران کسی لٹیرے نے انکا بیگ غائب کر دیا ۔ ببھنی پہاڑی علاقہ کے رہنے والے بھولا ساہ نے روپئے سے بھرا بیگ بس کنڈکٹر کو محفوظ رکھنے کے لئے دیا تھا لیکن کنڈکٹر بیگ کی حفاظت کرنے میں ناکام رہا ۔ واقعہ کی اطلاع سہسرام ​​ٹاؤن پولس اسٹیشن کو دی گئی ہے ۔ ٹاؤن پولس اسٹیشن کے انچارج راجیو رنجن رائے نے بتایا کہ متاثرہ کا بیان درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ کی جارہی ہے ۔