تاثیر 18 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جہان آباد، 18 ستمبر: بہار میں روزانہ قتل کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ تازہ ترین واقعہ جہان آباد کے علاقے کاکو میں پیش آیا جہاں محض پانچ روپے کے لیے سبزی فروش کاقتل کر دیا گیا۔ قتل سے مشتعل لوگوں نے لاش کو جہان آباد-ایکنگر سرائے مین روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا، جس سے ٹریفک جام ہوگیا۔
مرنے والے کسان کی شناخت کاکو تھانہ علاقہ کے پکھن پورہ گاؤں کے 70 سالہ محسن عالم کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ حسب معمول اپنے کھیت کی سبزی فروخت کرنے بازار آیا تھا۔اسی دوران بازار سمیتی کے ایجنٹ وکی پٹیل نے محسن عالم (متوفی) سے رقم کا مطالبہ کیا۔ محسن عالم نے انہیں 10 روپے دیے، وہ اتنے پیسوں سے نہیں مانا اور 15 روپے کا مطالبہ کرنے لگا۔ جس پر محسن عالم (مقتول) اور وکی پٹیل (ملزم) کے درمیان جھگڑ ا بڑھ گیا اور اس نے محسن عالم (مقتول) کے سینے پر ایک زور دار گھونسا ماردیا جس سے محسن عالم (مقتول) وہیں پر گڑ پڑے۔ واقعہ کے بعد وکی پٹیل (ملزم ) موقع سے فرار ہوگیا۔

