سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط

تاثیر 18 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ریاض ،18ستمبر:سعودی عرب اور پاکستان کے سر براہان نے دونوں ممالک کے دفاع اور تحفظ کے پیش نظر ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان یہ تاریخی معاہدہ گزشتہ روز بدھ کو سعودی شاہی دیوان، قصر الیمامہ میں عمل میں آیا ۔ اس دوران دونوں ممالک کے دفاعی عہدیداران کے درمیان میٹنگ ہوئی اور یہ تاریخی قرار داد انجا م کو پہنچا۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے وفود کی موجودگی میں مذاکرات کا باضابطہ اجلاس منعقد کیا۔اجلاس میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور سٹریٹجک تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات کا جائزہ لیا اور تبادلہ خیال کیا۔