بہارشریف اسمبلی حلقہ سے راجد کے پرانے مسلم لیڈر کو ٹکٹ دیا جائے: پپو خا ن

تاثیر 19 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف19 ستمبر(محمد دانش)سابق رکن اسمبلی سید نوشاد النبی عرف پپو خان نے آج اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس منعقد کر کہا کہ بہارشریف اسمبلی حلقہ میں کثیر آبادی مسلمانوں کی ہے۔ ایسی صورت میں راجد سے کوئی پرانے مسلم لیڈر کو ٹکٹ دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے راجد سپریمو لا لو پرساد یادو جی کو مل کر ایک عرضداشت دینے کا کام کیا ہے۔ اور کل سنیچر کو اس سلسلے میں ایک ڈیلی گیٹ راجد پارٹی کی جانب سے پٹنہ جا کر لالو پرساد یادو سے ملاقات کرے گی۔ جس میں مطالبہ کیا جائے گا کہ بہارشریف اسمبلی حلقہ میں تقریباََ چار لاکھ ووٹرس ہیں۔ جس میں ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ مسلمانوں کا ہے۔ ایسی صورت میں مذکورہ اسمبلی حلقہ میں کوئی راجد کے پرانے مسلم لیڈر کو ٹکٹ دیا جانا وقت کی اہم ضرورتوں میں ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں کئی راجد کے لیڈران اپنی امیدواری کا دعوہ کر رہے ہیں۔ جس کی کوئی شناخت پہلے کبھی راجد سے نہیں رہی ہے۔ اگر نئےچہرے کو ٹکٹ دیا جاتا ہے تو پارٹی کے پرانے رہنما کبھی اسے قبول نہیں کریںگے۔ اور پارٹی کو بڑے پیمانے پر نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب انہوں نے کہا کہ ہمیں 2000 ؁میں پارٹی نے امیدوار بنانے کا کام کیا تھا۔ اور میں فتح حاصل کر کے بہارشریف میں بے پناہ ترقیاتی کاموں کو کرایا تھا۔ مسٹر پپو خان نے مزید کہا کہ جب مجھے ٹکٹ ملی تھی تو اس سے قبل میں دس سالوں تک پارٹی کے خدمات کو انجام دینے کا کام کیا تھا۔ انہوں نے صاف طور پر کہا کہ اگر مجھے پارٹی اس مرتبہ امیدوار بناتی ہے تو میں موجودہ اسمبلی رکن کی ضمانت تک ضبط کرانے کی صلاحیت رکھتا ہوں۔