تاثیر 19 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)مقامی بلاک حلقہ کے نگر پنچایت بھرواڑہ کے بوکا چوک پر چل رہے تین روزہ ویشکرما پوجا کا اختتام جمعہ کے روز ہو گیا جمعرات کی رات عقیدت مندوں نے مہا آرتی میں حصہ لیا جسکے بعد جمعہ کے روز مورتی کا وسرجن کیا گیا یہ پوجا شری شری 108 نوجوان ویشكرما پوجا سمیتی کی جانب سے 17 ستمبر سے منعقد کیا جا رہا تھا سمیتی کے صدر ششی ٹھاکر نے بتایا کہ یہ تین روزہ پوجا تھا مین یجمان سونو ٹھاکر تھے جبک کٹکا سے آئے پنڈت رنتی کانت ٹھاکر نے منتروں چار کے ساتھ پوجا اختتام کرائی دربھنگہ سے آئے سدرشن راہول نے شام میں مہا آرتی کی جس سے پورا ماحول بھکتی میں ہو گیا پوجا کے دوران مہا پرساد تقسیم کیا گیا اور آخری دن ہون یگ بھی اختتام ہوا عقیدت مندوں کا مان نا ہے کہ اس دن نئی گاڑی خرید کر پوجا کرنے کی روایت ہے جمعہ کے دن چار بجے پوجا کی جگہ سے ويشکرما کی مورتی کا وسرجن جلوس نکالا جائے گا یہ جلوس دوسیمانہ چوک تک جائے گا پھر بھرواڑہ بھگوتی چوک ، گھوڑ دوڑ ہوتے ہوئے پیٹھیا گاچھی پہونچے گا اسکے بعد اسی راستے سے واپس آکر نگر پنچایت بھرواڑہ کے تاریخی دگھی تالانب میں مورتی کا وسرجن کیا جائے گا سنگھواڑہ تھانہ کی جانب سے پوجا پنڈال میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے تھے تھانہ صدر بسنت کمار نے بتایا کہ پوجا پر امن ماحول میں اختتام پزیر ہوا اُنھوں نے کہا کہ وسرجن جلوس کے دوران پولیس فورس کے ساتھ خد موجود رہینگے

