وزیراعلی نتیش کمار 24 ستمبر کو ترقیاتی پروجیکٹوں کا کرینگے افتتاح،ضلع کلکٹر نے تیاریوں کا کیا معائنہ

تاثیر 20 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

        سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) وزیر اعلی نتیش کمار مورخہ 24 ستمبر کو سہسرام ​​کا دورہ کرینگے ۔ روہتاس کی ضلع کلکٹر ادیتا سنگھ نے اس دورے کی تیاری کو لیکر آج کئی مقامات کا معائنہ کیا ۔ ضلع کلکٹر نے بہار ایجوکیشن پروجیکٹ کیمپس کے ساتھ مختلف مقامات کا معائنہ کیا ۔ وزیراعلیٰ کے دورہ کے دوران کئی سرکاری منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا جائیگا۔ ضلع کلکٹر ادیتا سنگھ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے دورہ کے لئے جگہوں کا انتخاب کیا جا رہا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے اس دورے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے دورے کو آئندہ اسمبلی انتخابات سے بھی جوڑا جا رہا ہے ۔ اپنے سابقہ ​​دوروں کے دوران ضلع روہتاس کو متعدد ترقیاتی منصوبے حاصل ہوئے تھے اب بھی سہسرام ​​کے اس آئندہ دورہ کے دوران کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا اعلان بھی متوقع ہے ۔