تاثیر 20 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ، 20/ ستمبر (محمد عمران) ملک کی معروف اسپیشلٹی کافی برانڈ بلو ٹوکائی نے کلکتہ میں نیا آل ڈے مینو متعارف کرایا ہے جسے مشہور شیف اورونی مکرجی نے تیار کیا ہے۔ یہ مینو پارک اسٹریٹ، بالی گنج، سالٹ لیک، جودھپور پارک اور دیگر شاخوں میں دستیاب ہوگا۔
نئے مینو میں ناشتے سے لے کر ڈنر تک مختلف ذائقے شامل ہیں، جیسے چیزی اسکرمبلڈ ایگز، کافی پین کیکس، ایووکاڈو سینڈوچ، اسمَوکڈ چکن رویولی اور پسٹاشیو کراسان۔ اس کے ساتھ ہی سوچالی آرٹیزن بیک ہاؤس کی تیار کردہ روٹیاں، بیگلز اور کراسان بھی پیش کیے جائیں گے۔ اس تعلق سے کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی کلکتہ میں 6,000 مربع فٹ پر مشتمل فلیگ شپ بیکری قائم کی جائے گی اور رواں مالی سال کے دوران مزید آٹھ کیفے کھولنے کا منصوبہ ہے۔ جبکہ بلو ٹوکائی کے شریک بانی شِوم شاہی کے مطابق، مقصد یہ ہے کہ کافی کے ساتھ ہم آہنگ منفرد کھانے پیش کیے جائیں تاکہ کلکتہ کے ذائقہ شناسوں کو ایک نیا کیفے تجربہ فراہم ہو۔

