نرسنگ پور میں غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ دو ملزمان گرفتار

تاثیر 20 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نرسنگھ پور، 20 ستمبر:مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر، گوٹیگاوں تھانہ پولیس نے دو ملزمان کو غیر قانونی ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
پولیس نے دیسی ساختہ پستول، آٹھ زندہ کارتوس اور ایک ویگن آر کار کے ساتھ بھائی لال پٹیل ساکن گوٹیگاوں کو گرفتار کیا ہے۔ وہیں کرشن کانت پٹیل ساکن موضع دبکیا، ضلع گوٹیگاوں سے ایک ریوالور اور دو زندہ کارتوس ضبط کیے گئے ہیں۔ پولیس نے آرمز ایکٹ کی دفعہ 25، 27 اور بی این ایس کی 49 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔