تاثیر 20 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 20 ستمبر: روہنی ضلع کے بدھ وہار پولیس اسٹیشن میںہفتہ کی صبح پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم کے دوران بدنام زمانہ گوگی گینگ کے رکن للو عرف عشرو اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ للو اور اس کا ساتھی عرفان انکاونٹر میں ٹانگوں میں گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔ پولیس نے تیسرے ملزم نتیش کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا جبکہ دو دیگر بدمعاش اندھیرے کی آڑ میں فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، اطلاع ملی تھی کہ للو اور اس کے ساتھی سفید رنگ کی سوئفٹ کار میں ایک شخص کے دفتر پر فائرنگ کرنے والے تھے۔ پولیس نے روہنی کے سیکٹر 24 میں بانکے بہاری مندر کے پاس ناکہ بندی کر کے کار کو روکنے کی کوشش کی۔ پولیس کو دیکھ کربدمعاشوں نے ایک سرکاری بولیرو گاڑی کو ٹکر مار دی اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔ پولیس نے چھ راؤنڈ فائر کیے جب کہبدمعاشوں نے سات راونڈ فائر کیے۔

