تاثیر 22 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
رام گڑھ، 22 ستمبر: رام گڑھ ضلع کے کجو او پی علاقے میں واقع شری رام پاور پلانٹ میں پیر کو بوائلر پھٹ گیا۔ اس حادثے میں دو مزدور شدید طور پر جھلس گئے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں کارکنوں کو رانچی کے دیو کمل اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ شری رام پاور پلانٹ میں انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے مزدوروں کی حفاظت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ پیر کی صبح دو مزدور بوائلر کے قریب کام کر رہے تھے۔ اس دوران بوائلر پھٹ گیا اور دونوں مزدور آگ کی زد میں آگئے۔ مزدوروں کی شناخت مورپا کے رہنے والے نیت لال ٹھاکر اور چومبا کے رہنے والے عبدالانصاری کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں کارکنوں کی حالت تشویشناک ہے۔

