بہار ایس ٹی ای ٹی 2025 کے امتحان کی تاریخوں کو اعلان

تاثیر 22 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ،22ستمبر:وزیر تعلیم نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں بہار کے لاکھوں امیدواروں کے لیے دو بڑے اعلانات کیے۔ جہاں انہوں نے ایس ٹی ای ٹی 2025امتحان کے شیڈول کا اعلان کیا، وہیں دوسری طرف کئی متوقع امیدوار ٹی آر ای 4 کے دوبارہ شروع ہونے کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں محکمہ تعلیم نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔
وزیر تعلیم نے بتایا کہ ایس ٹی ای ٹی 2025 بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ کے ذریعہ منعقد کیا جارہا ہے۔ امتحان کے لیے آن لائن درخواستیں 19 ستمبر کو شروع ہوئیں اور یہ 27 ستمبر 2025 تک جاری رہیں گی۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ کی ا?فیشل ویب سائٹ پر جا کر اس مدت کے دوران اپنی درخواستیں بھر سکتے ہیں۔ امتحان 12 سے 31 اکتوبر 2025 کے درمیان منعقد ہوگا اور نتائج کا اعلان 16 نومبر 2025 کو کیا جائے گا۔