تاثیر 23 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سہسرام کے بدا پولس لائن میں مہییلا بٹالین کی سو سے زیادہ کانسٹیبلوں کو آلودہ کھانا کھانے کے بعد صدر اسپتال سہسرام میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان سبھی کا علاج چل رہا ہے مگر ان سبھی کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں مہیلا بٹالین کے کمانڈنٹ اشوک کمار سنگھ نے بتایا کہ جیویکا میس سے دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد اپنے بیرک میں واپس آنے پر سبھی کانسٹیبل کے پیٹ میں درد اور ہچکی شروع ہوگئی تو تمام سپاہیوں کو فوری طور پر صدر اسپتال سہسرام منتقل کیا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے ۔ سول سرجن روہتاس شری منیرنجن نے بھی اس سلسلے میں بتایا کہ تمام متاثرہ مہیلا کانسٹیبل کے ساتھ متذکرہ معاملہ ہوا ہے مگر سبھی خطرے سے باہر ہیں، ابتدائی طور پر یہ معاملہ آلودہ کھانا کھانے سے ہی ہونا سمجھا جا رہا ہے ۔ غور طلب ہے کہ بہار حکومت نے کئی سرکاری دفاتر کے کچن کا انتظام جیویکا دیدی کو سونپا ہے ایسے میں جیویکا دیدی کی لاپرواہی کی تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔

