مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے چلتے لداخ میلہ منسوخ

تاثیر 24 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

یہہ، 24 ستمبر: لداخ بند کے چلتے پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد چار روزہ سالانہ لداخ فیسٹیول بدھ کو آخری دن منسوخ کر دیا گیا۔چھٹے شیڈول کے ساتھ ساتھ لداخ کو ریاست کا درجہ دینے پر مرکز کے ساتھ مجوزہ بات چیت کو آگے بڑھانے کے مطالبات کے درمیان لیہہ میں بند منایا گیا۔ لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا اتوار کو یہاں شروع ہونے والے میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کرنے والے تھے۔مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کی انتظامیہ نے ناگزیر حالات کی وجہ سے جاری لداخ فیسٹیول کے آخری دن اور اختتامی تقریب کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انتظامیہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول مقامی فنکاروں، ثقافتی گروہوں، سیاحوں، اور لداخ کے لوگوں کو ہونے والی زحمت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ انتظامیہ نے عوام سے تعاون اور افہام و تفہیم کی اپیل کی، اور تہوار میں بھر پور تعاون اور شرکت پر اظہار تشکر کیا۔