تاثیر 24 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 24 ستمبر:کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کے پٹنہ میں منعقدہ اجلاس میں تقریباً 51 شرکاء نے خطاب کیا اور مختلف موضوعات پر اپنی رائے پیش کی۔
کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کے پٹنہ میں منعقدہ اجلاس میں تقریباً 51 شرکاء نے خطاب کیا اور مختلف موضوعات پر اپنی رائے پیش کی۔ دریں اثنا، دو اہم قراردادیں منظور کی گئیں۔ اجلاس میں ملکی و ریاستی سیاسی حالات، اقتصادی چیلنجز، ووٹر حقوق، اور بہار میں عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے پارٹی کی آئندہ انتخابی حکمت عملی اور عوام کے مسائل کے حل پر زور دیا۔
اجلاس میں جو دو اہم قراردادیں بھی منظور کی گئیں، انس میں سے پہلی قرارداد میں پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کو مضبوط کرنے اور آئندہ انتخابات میں کردار کو موثر بنانے پر زور دیا گیا۔ دوسری قرارداد میں ووٹرز کے حقوق کے تحفظ اور جمہوری عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کی تجاویز شامل کی گئیں۔
کانگریس قیادت نے اس موقع پر عوام کو یقین دلایا کہ پارٹی متحد ہے اور انتخابات میں بھرپور کردار ادا کرے گی تاکہ عوام کی توقعات پر پورا اترا جا سکے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی داخلی اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے فعال اقدامات کرے گی۔

