تاثیر 24 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 24 ستمبر:وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کی رات سے کولکاتا میں مسلسل بارش اور پانی جمع ہونے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے کے واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مہلوکین کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر سی ای ایس سی متوفی کے خاندانوں کو ملازمت فراہم نہیں کرتا ہے تو ریاستی حکومت خاندان کے ایک فرد کو خصوصی ہوم گارڈ کی نوکری فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے سی ای ایس سی سے مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے فراہم کرنے کی بات کہی۔
ممتا بنرجی نے بدھ کی صبح فون پر مہلوکین کے اہل خانہ سے بھی بات کی۔ دوپہر میں، بھوانی پور میں درگا پوجا کے افتتاح کے دوران، انہوں نے مرنے والوں کے خاندانوں کے لیے مالی امداد اور نوکریوں کا اعلان کیا۔

