تاثیر 26 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) ڈہری بلاک کے درگا پور گاؤں میں واقع جامع مسجد کو طویل عرصے سے جنازے کے کھاٹ کی ضرورت تھی ۔ لوگ برسوں سے اسکی ضرورت کا اظہار کر رہے تھے لیکن مسئلہ حل طلب ہی رہا تھا ۔ دریں اثنا گاؤں کے رہائشی نعمت انصاری نے ڈہری شہر میں ایک سینئر سماجی کارکن اور آر جے ڈی لیڈر اسلم قریشی سے ملاقات کی اور مسجد کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس گفتگو کے بعد اسلم قریشی نے اس معاملے پر اپنے قریبی ساتھی اختر انصاری سے بات کی جو کہ نیل کوٹھی کے ایک سماجی کارکن ہیں، اختر انصاری نے فوراً اس نیک مقصد سے اتفاق کیا اور کہا کہ مسجد کی خدمت کا موقع ملنا میرے لئے باعث فخر و ثواب ہے، اپنے وعدہ کو نبھاتے ہوئے انھوں نے درگاپور جامع مسجد کو جنازے کی کھاٹ فراہم کی اور اس کھاٹ کو رسمی طور پر مسجد کے حوالے کر بھی دی ۔ اس موقع پر نعمت انصاری، مستقیم انصاری، سلیم انصاری، نصرالدین انصاری، اسلم قریشی، اختر انصاری اور راجہ عرف چھوٹے کے ساتھ بہت سے مقامی لوگ موجود تھے اور سبھی نے اس نیک کام کو سراہا ۔

