وزیراعلیٰ کے پروگرام کی تیاری کے دوران سڑک حادثہ ، دو مزدوروں کی موت

تاثیر 26 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کٹیہار، 26 ستمبر: کٹیہار ضلع میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پروگرام کی تیاریوں کے دوران سڑک حادثہ ہوا۔ کرسیلا تھانہ علاقہ کے این ایچ 31 پر ویشاری میں ایک تیز رفتار اسکارپیو نے دو مزدوروں کوٹکر مار دیا۔ ٹکر اتنا زبردست تھا کہ دونوں مزدورو ہوا میں کافی اوپر اچھل گئے اور سڑک پر جا گرے۔ اس کے بعد اسکارپیو دونوں کو کچلتے ہوئے فرار ہوگیا۔ مزدوروں کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی۔
متوفی مزدوروں کی شناخت محمد حنیف (48) اور محمد گلزار (24) کے طور پر کی گئی ہے۔ وزیر اعلی نتیش کمار 27 ستمبر کو کٹیہار ضلع کے سمیلی کا دورہ کرنے والے ہیں، اور اس تقریب کی تیاریاں چل رہی تھیں۔ وزیر اعلیٰ کے دورے کی تیاری میں سمیلی بلاک دفتر کے قریب تقریباً40مزدور سڑک کے دونوں طرف بیریکڈینگ لگا رہے تھے۔
حادثے کے بعد مشتعل مزدوروں نے این ایچ 31 کو جام کر دیا۔جس سے پورنیہ۔ برونی سڑک پر ا?مدورفت پوری طرح سے ٹھپ ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے اور مزدوروں کو سمجھا بجھا کر پر امن کرایا۔