تاثیر 27 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 27 ستمبر:ضلع ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر ڈوڈہ نے ٹاؤن ہال میں سیوا پرَو اور مشن یووا کے تحت یووا فیسٹ کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو کیرئیر کے مواقع، ہنر کی ترقی اور کاروباری سوچ کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔
تقریب کا آغاز ڈپٹی ڈائریکٹر ائمپلائمنٹ رفیق احمد جرال کے استقبالیہ کلمات سے ہوا، جنہوں نے فیسٹ کی اہمیت، رجسٹریشن کے طریقہ کار اور مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ اس دوران سوچتا کا حلف لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے نوجوانوں سے کہا کہ وہ صرف سرکاری ملازمتوں پر انحصار نہ کریں بلکہ اپنے کاروباری منصوبے قائم کریں۔

