این ایس جی کی پری ایورسٹ مہم: خصوصی ٹیم ماؤنٹ ستوپنتھ کی چڑھائی کے لیے روانہ

تاثیر 27 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 27 ستمبر: نیشنل سیکیورٹی گارڈ (این ایس جی)، ملک کی ایلیٹ انسداد دہشت گردی فورس نے اپنے پری ایوریسٹ مہم کے تحت گڑھوال ہمالیہ کی7,075 میٹر اونچے ماؤنٹ ستوپنتھ کی بلندی کی چڑھائی کی شروعات کی ۔ یہ خصوصی مہم 12 اکتوبر سے 4 نومبر تک چلے گی۔ یہ مہم اپریل 2026 میں ایورسٹ کی مجوزہ مہم کی تیاری کے لیے کی جا رہی ہے۔
این ایس جی کے ڈائریکٹر جنرل برگھو سری نواسن (آئی پی ایس) نے ہفتہ کو مانیسر سے ایک افسر اور 14 کمانڈوز کی ٹیم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوہ پیمائی کی یہ مہم “بلیک کیٹس” کی برداشت، صبر، آپریشنل تیاری اور ناقابل تسخیر جذبے کی علامت ہے۔