تاثیر 27 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 27 ستمبر: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ ہیلمٹ نہیں پہننے کی چھوٹی سی لاپرواہی کا خمیازہ پورے خاندان کو بھگتنا پڑتا ہے۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سڑک حادثات ملک میں غیر فطری اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر اموات لاپرواہی یا تیز رفتار ڈرائیونگ، ہیلمٹ نہیں پہننے یا سیٹ بیلٹ نہیں باندھنے سے ہوتی ہیں۔ ذمہ دار شہری کے طور پر خاندان کی اہمیت اور ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے خود کی حفاظت کے لئے بھی تمام ڈرائیوروں ہوشیاررہنا ضروری ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کا عہد کرنا چاہیے کہ دو پہیہ چلانے والے ہیلمٹ پہنیں۔ ہیلمٹ ایک حفاظتی ڈھال ہے۔ یہ سڑک کے حادثے میں آپ کی جان بچا سکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو سڑک کی حفاظت سے متعلق بیداری کے لیے سیوا پکھواڑا کے ایک حصے کے طور پر ہفتہ کو بھوپال کے اٹل پتھ پر مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کے پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی بیداری ہفتہ کی پہل، جو شاردیہ نوراتری کے دوران زندگی بچانے کے اقدامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے شروع کی گئی ہے، مثالی ہے۔ وہ ہر ایک سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ہیلمٹ پہنیں اور سڑک کی حفاظت کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

