تاثیر 28 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی جموہار سہسرام نے ہر سال کی طرح نوراتری کے مبارک موقع پر ایک عظیم الشان ڈانڈیا نائٹ پروگرام کا انعقاد کیا ۔ یونیورسٹی کے طلباء نے جوش و خروش سے شرکت کی اور پروگرام سے بھرپور لطف اندوز ہوئے جہاں صدر ہند سکریٹریٹ کی ڈائریکٹر اور اسپیشل آفیسر مسز سواتی شاہی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھیں ۔ پروگرام کا افتتاح یونیورسٹی کے چانسلر گوپال نارائن سنگھ، مسز چانسلر، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہیندر کمار سنگھ، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جگدیش سنگھ، پروگرام کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر آشوتوش دویدی اور اسسٹنٹ رجسٹرار متھلیش کمار سنگھ نے شمع افروزی کر کیا ۔ فیکلٹی آف لاء سے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سنگیتا سنگھ، فیکلٹی آف انجینئرنگ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر مونیکا سنگھ، ہاسٹل وارڈن مسز نروپما سنگھ، اسسٹنٹ پروفیسر راجیو رنجن، ڈاکٹر وشال کمار، ڈاکٹر مینک کمار رائے، ڈاکٹر جیوتی، روشن سنگھ، ویدانت پرجاپتی وغیرہ نے پروگرام کے انعقاد میں خصوصی تعاون کیا ۔ عقیدت اور مسرت کے ماحول میں منعقد ہونے والی یہ تقریب اپنی کامیابی سے سب کے لئے ناقابل فراموش بن گئی ۔

