تاثیر 28 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 28 ستمبر: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے شہید اعظم بھگت سنگھ کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں راہل گاندھی نے بھگت سنگھ کی قربانی اور ہمت کو یاد کیا۔ انہوں نے لکھا، “شہید اعظم بھگت سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر میرا پرخلوص خراج عقیدت۔ ان کی ہمت، غیر متزلزل عزم، اور مادر وطن کی حفاظت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ ہمیشہ ہر ہندوستانی کے لیے تحریک کا باعث رہے گی۔

