تاثیر 28 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 28 ستمبر:مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع کی دیشا میٹنگ کی صدارت کی، جس میں جموں و کشمیر کے قائدِ حزبِ اختلاف سنیل شرما، ایم ایل اے ڈوڈہ ویسٹ شکتی پریہار، دلیپ سنگھ پریہار سمیت تمام ضلعی افسران موجود تھے۔میٹنگ کے دوران حکام نے وزیر موصوف کو حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے ساتھ ساتھ پن بجلی پروجیکٹس اور سڑکوں سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر جاری پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈاکٹر سنگھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے تاکہ عوام اور سرکاری خزانے دونوں کو اس کے ثمرات حاصل ہوں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ سیلاب کے بعد متعدد بار کشتواڑ اور چسوتی کا دورہ کر چکے ہیں، تاہم وہ دورے صرف متاثرین سے ملاقات اور نقصانات کے جائزے کے لیے تھے، جس کی وجہ سے دیشا میٹنگ میں کچھ تاخیر ہوئی۔

