تاثیر 29 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سیتامڑھی (مظفر عالم)
اسمبلی انتخابات کے نزدیک آتے ہی افتتاح اور سنگ بنیاد سمیت اپنی اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے میں لیڈران نے تیزی بڑھادی ہے. اسی کے تحت ضلع کے بوکھڑا اور باجپٹی بلاک کے مختلف ترقیاتی کاموں کا باجپٹی رکن اسمبلی مکیش کمار یادو نے سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا. انہوں نے باسوپٹی، باجپٹی گوٹ میں قبرستان کی گھیرا بندی ، کمیونٹی سینئر مرول کا افتتاح اور بالاساتھ کوکلوارہ ہیمدا ندی پر 5 کروڑ 58 لاکھ اور اسی ندی پر شاہدہ گرلس اسکول کے پاس 2 کروڑ 85 لاکھ کی لاگت سے بننے والے پل کا سنگ بنیاد رکھا. اس کے علاوہ کئی ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا. رکن اسمبلی مکیش کمار یادو نے کہا کہ جس طرح عوام نے مجھ پر بھروسہ جتایا میں نے اس پر کھرا اترنے کی کوشش کی ہے. پورے بہار میں وزیر اعلیٰ، نائب وزراء اعلی اور محکمہ جاتی وزراء چھوڑ کر کسی بھی رکن اسمبلی نے اتنا ترقیاتی کام نہیں کرایا جتنا ان پانچ سالوں میں باجپٹی اسمبلی حلقہ میں میں نے کروایا ہے. آرجے ڈی راجیہ پریشد رکن محمد آفتاب عالم منٹو نے کہاکہ باجپٹی حلقہ اسمبلی رکن اسمبلی مکیش کمار یادو نے سڑکوں کا جال بچھادیا. ہر طرف سڑکیں بن گئی اور جہاں نہیں بنی اس کا سنگ بنیاد رکھا جاچکا ہے. جو جلد بن جائے گی. پورے بہار میں ارکان اسمبلی میں سب سے زیادہ کام باجپٹی رکن اسمبلی نے کرایا ہے. روز قبرستان اور سڑکوں سمیت ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے.سنگ بنیاد پروگرام میں پوکھریرا مکھیا نمائندہ فخرامام ، ضلع پریشد رکن سراج الحق محمد، سنگھا چوری کے سابق مکھیا محمد شکیل احمد، آرجے ڈی لیڈر اشتیاق احمد غوثی چمبیلی، نیاز احمد صدیقی، عبدالمنان سرپنچ، قاری محمد اعجاز احمد رضوی، قاری خیابان احمد، پوکھریرا پیکس صدر محمد عرفان، بلہیا پنچایت سمیتی محمد ستارے، مداری پور مکھیا منا، سدھیر کمار ساہ، اختر رضا اعظمی، توصیف رضا، محمد ایوب ، محمد فاروق، سابق سرپنچ ڈاکٹر لال بابو ساہ، ، باتھ اصلی مکھیا بیپن یادو ،ذکی الدین عرف لڈن موجود تھے.

