ٹرک ٹیمپو کی ٹکر میں ایک ہی خاندان کے دو بچوں کے ساتھ تین افراد ہوئے جاں بحق

تاثیر 29 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

           سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع تلوتھو تھانہ علاقہ کے ریڑیا گاؤں کے قریب آج صبح ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جسمیں ایک ہی خاندان کے دو بچوں کے ساتھ تین افراد کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی ۔ مرنے والوں میں ٹیمپو ڈرائیور چترنجن یادو، 10 سالہ سوناکشی کماری اور 8 سالہ آیوش کمار شامل ہیں ۔ چترنجن یادیو کی بہن 28 سالہ سنیتا دیوی کی حالت تشویشناک ہے ۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی ۔ واقعہ کے بارے میں گاؤں والوں نے بتایا کہ ایک ہی خاندان کے کل چار افراد ایک ٹیمپو میں اپنے گاؤں ریڑیا جا رہے تھے کہ گاؤں کے قریب نیشنل ہائی وے 19C پر متذکرہ ٹیمپو سے ایک تیز رفتار ٹرک ٹکرا گئی جسکی وجہ سے تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور شدید زخمی سنیتا دیوی کو گاؤں والوں کی مدد سے مقامی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد اعلیٰ مرکز ریفر کر دیا گیا ۔ واقعہ کے بعد جائے وقوعہ کے قریب سڑک بھی کچھ دیر کے لئے جام رہا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تلوتھو تھانہ کی پولس نے موقع پر پہنچ کر ٹیمپو اور ٹرک دونوں کو قبضہ میں لیکر سبھی تین لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال سہسرام ​​بھیج دیا اور مزید کارروائی شروع کردی ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد سبھی کی لاش کو۔ انکے لواحقین کے حوالے بھی کر دیا ۔