تاثیر 29 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 29 ستمبر:بہار اسمبلی انتخابات۔ 2025 کے قبل مرکزی حکومت کی طرف سے بہار کو مختلف پروجیکٹ کی سوغات دی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں پیر کے روز بہار کے لوگوں کو دیوالی اور چھٹھ سے پہلے سات نئی ٹرینوں کا تحفہ ملا۔ وزیر ریل اشونی وشنو نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ٹرینوں کا افتتاح کیا۔
پٹنہ جنکشن پر ریلوے کی طرف سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے ان سات ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیرریل اشونی وشنو نے کہا کہ بہار میں برسوں سے کوئی کام نہیں ہوا تھا، لیکن اب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ریاست کی ہمہ گیر ترقی ہو رہی ہے۔ وزیراعظم تمام منصوبے مکمل کر رہے ہیں۔ پٹنہ ریل-کم-روڈ برج (28 کلومیٹر)، مونگیر ریل-کم-روڈ برج (15 کلومیٹر)، اور کوسی پل کو بھی وزیر اعظم مودی نے پورا کیا۔
وزیرریل وشنو نے کہا کہ جب بہار کا پہلے ریلوے پروجیکٹوں کے لیے صرف 1,000 کروڑ روپے کا بجٹ تھا، ا?ج اس کا بجٹ 10,000 کروڑ روپے ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ملک اور بہار کی ترقی کے لیے ایک اہم ویڑن پیش کیا ہے۔

