تاثیر 29 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 29 ستمبر (ہ س):۔ الیکٹریکل ٹرانسفارمر بنانے والی کمپنی اٹلانٹا الیکٹریکلز کیشیئرز نے آج اسٹاک مارکیٹ میں زبردست انٹری کی، جس سے اس کے آئی پی او سرمایہ کارخوش ہو گئے ہیں۔
کمپنی کے شیئرزآئی پی او کے تحت 754 کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج بی ایس ای پر اس کی لسٹنگ 13.8فیصد پریمیم کے ساتھ 858.10روپے کی سطح پر اور این ایس ای پر 13.6فیصد بڑھت کے ساتھ 857روپے کی سطح پر ہوئی۔حالاکہ لسٹنگ کے بعد خریداری کے سپورٹ سے کمپنی کے شیئر 865روپے کی سطح تک پہنچے ،وہیں بکوالی کا دباؤ پر یہ شیئرز 806.25روپے کی سطح پر گر بھی گئے ۔صبح 11.30بجے تک کاروبار ہونے کے بعد اٹلانٹا الیکٹریکلز کے شیئر 830.55روپے کی سطح پر کاروبار کر رہے تھے اس طرح سے ابھی تک کے کاروبار میں کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں کو 10.15 فیصد کا منافع ہو چکا ہے ۔

