تاثیر 30 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ریاض،30ستمبر:۔فلسطینی اتھارٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی اور امن کی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ ’فلسطین کی ریاست صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخلصانہ اور سنجیدہ کاوشوں کا خیرمقدم کرتی ہے، جو غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے کی جا رہی ہیں‘۔فلسطینی اتھارٹی نے صدر ٹرمپ کی اس صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ امن کی جانب راستہ تلاش کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکہ کے ساتھ شراکت داری خطے میں امن قائم کرنے کے لیے نہایت اہم ہے۔

