سونے کی بلند قیمتوں کے باوجود زیورات کی ریکارڈ خریداری

تاثیر 3 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 3 اکتوبر :۔دسہرہ کے موقع پر بلین مارکیٹ میں خریداروں کا جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ اگرچہ عالمی حالات کے سبب سونے کی قیمتیں مسلسل اوپر جا رہی ہیں اور روزانہ کم از کم 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے، لیکن اس کے باوجود صارفین نے زیورات، سکے اور چاندی کی اشیاء￿ کی بڑی خریداری کی۔
صبح میں خریداری محدود رہی مگر دوپہر کے بعد گاہکوں کی آمد سے بازار میں رونق لوٹ آئی۔ ایک سے پانچ گرام کے زیورات اور ہلکے وزن کے سکے سب سے زیادہ فروخت ہوئے۔ بلند قیمتوں کے باعث زیادہ تر صارفین ایک اور دو گرام کے سکے خریدنے پر اکتفا کرتے رہے، تاہم چوڑیاں، کنگن، منگل سوتر اور بازو بند کی مانگ میں اضافہ ہوا۔