تاثیر 3 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 3 اکتوبر:وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پورنیہ جنکشن پر وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر چار لوگوں کی موت پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے حادثے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔وزیراعلیٰ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ سوگوار خاندانوں کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر عطا فرمائے۔

