چھتیس گڑھ میںراشن کارڈ سے 1,93,067 ممبران کے نام ہٹائے گئے

تاثیر 4 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

رائے پور، 4 اکتوبر: چھتیس گڑھ میں، محکمہ خوراک کی جانب سے راشن کارڈ کی جانچ کے لیے شروع کی گئی فزیکل تصدیقی مہم میں، 1 لاکھ 93 ہزار 67 فرضی اراکین کی شناخت کی گئی ہے اور ان کے ناموں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اب تک رائے پور کی راجدھانی میں سب سے زیادہ فرضی ممبران کی تعداد 19,574 ہے جبکہ درگ ضلع میں 18,112 فرضی ممبران ہیں۔ محکمہ خوراک کا مقصد تمام اضلاع کی تصدیق 31 اکتوبر تک مکمل کرنا ہے۔محکمہ اطلاعات کے مطابق ریاست میں تقریباً 82 لاکھ 63 ہزار 666 راشن کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ اس میں رجسٹرڈ ممبران کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 61 ہزار 287 ہے جبکہ ضلع رائے پور میں 6 لاکھ 45 ہزار 628 کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔
محکمہ خوراک کے کنٹرولر بھوپیندر مشرا کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق ون نیشن ون راشن کارڈ اسکیم کے تحت تمام اضلاع کے راشن کارڈوں کی فزیکل تصدیق 31 اکتوبر تک کی جانی ہے۔ راشن کارڈ کی فزیکل تصدیق میں اب تک 46 لاکھ سے زیادہ ممبران مشتبہ پائے گئے ہیں۔ ان میں بڑی تعداد ایسے خاندانوں کی ہے جنہوں نے ڈپلیکیٹ آدھار کارڈ، مرنے والوں کے نام اور فرضی دستاویزات کے ذریعے راشن کارڈ میں ممبران کو شامل کیا تھا۔