یونیفل کااسرائیل سے لبنانی فوج اور امن مشن پر حملے روکنے کا مطالبہ

تاثیر 4 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بیروت،04اکتوبر:لبنانی سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی فوجیوں کے ادارے ‘یونیفل’ نے پے درپے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔’ یونیفل’ نے اسرائیل کی مذمت کے لیے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 1701 کی مسلسل خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے۔’ یونیفل’ کے تازہ بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے یونیفال اور لبنانی فوجیوں کے نزدیکی جگہوں پر گرینیڈ پھینکے ہیں۔ یہ واقعات جمعرات کے روز پیش آئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت یونیفل کے پلیٹ فارم سے تعینات فوجی لبنانیوں کے اسرائیلی فوج کی بمباری سے تباہ ہو چکے گھروں کا ملبہ اٹھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ کہ اسرائیل کی فوج نے گرینیڈ گراناچشروع کر دیے۔معلوم ہوا ہے کہ یونیفل نے اس علاقے میں اپنی انسانی بنیادوں پر پیشہ وارانہ مصروفیات سے اسرائیلی فوج کو پیشگی آگاہ بھی کر رکھا تھا۔اسرائیلی فوج نے اس کے باوجود فائرنگ کی۔ مگر خوش قسمتی سے یونیفل کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے۔