مدھیہ پردیش میں کولڈریف کف سیرپ سے 9 بچوں کی موت، فروخت پر پابندی

تاثیر 4 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 4 اکتوبر:مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع میں بیماری کو دور کرنے والا ’کف سیرپ‘ ہی بچوں کی موت کی وجہ بن گیا۔ یہاں پراسیا بلاک میں نو بچوں کی موت کے بعد مدھیہ پردیش میں کولڈریف کف سیرپ کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ موہن یادو نے خود سوشل میڈیا پر بیان جاری کرکے اس کی جانکاری دی۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پر کہا کہ کولڈریف سیرپ کی وجہ سے چھندواڑہ میں بچوں کی موت بہت افسوسناک ہے۔ پورے مدھیہ پردیش میں اس سیرپ کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ سیرپ تیار کرنے والی کمپنی کی دیگر مصنوعات کی فروخت پر بھی پابندی عائد کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شربت کا کارخانہ کانچی پورم میں ہے، اس لیے واقعہ کا علم ہونے کے بعد ریاستی حکومت نے تمل ناڈو حکومت سے جانچ کرنے کو کہا۔ جانچ رپورٹ آج صبح موصول ہوئی ہے۔