تاثیر 6 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 06 اکتوبر:وزیر اعلی نتیش کمار نے آج 1انے مارگ واقع سنکلپ سے مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا کی21 لاکھ مستفید خواتین کے اکاونٹ میں فی مستفید 10 ہزار روپے کی شرح سے 2100 کروڑ روپے کی رقم منتقل کیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار کی موجودگی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ، مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا ‘ کا آغاز 26 ستمبر 2025 کو کیاگیاتھا، اس دن وزیر اعلی خواتین روزگار منصوبہ کے تحت ریاست کی 75لاکھ خواتین کو7500کروڑ روپے ڈی بی ٹی کے ذریعے منتقل کیے گیے تھے۔ 03 اکتوبر 2025 کو وزیر اعلی کے ذریعہ 25 لاکھ خواتین استفادہ کنندگان کو فی مستفید 10 ہزار روپے کی شرح سے 2500 کروڑ روپے کی رقم ڈی بی ٹی کے ذریعہ منتقل کی گئی تھی۔ ا?ج کے پروگرام میں، وزیر اعلی کے ذریعہ 21 لاکھ مستفیدخواتین کو ڈی بی ٹی کے ذریعہ 10 ہزار روپے فی مستفید کی شرح سے 2100 کروڑ روپے کی رقم منتقل کی گئی۔ اب تک کل 1 کروڑ 21 لاکھ مستفید خواتین کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے ہیں۔

