مغربی کنارے کے انضمام کی قرارداد، امن معاہدے کیلئے خطرہ ہے: روبیو

تاثیر 23 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن ،23اکتوبر (ہ س )۔امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کی اسرائیلی پارلیمنٹ کی قرارداد امن معاہدے کیلئے خطرہ ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِخارجہ مارکوروبیو نے کہا ہے کہ متعدد ممالک غزہ کے لیے بین الاقوامی فورس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔امریکی وزیرِخارجہ نے اپنے دورہ اسرائیل سے قبل بیان میں واضح کیا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے اقدام سے امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں سے ہونے والی غزہ امن ڈیل کو نقصان ہوسکتا ہے۔
یہ واضح رہے کہ امریکی صدر گزشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کو اسرائیل کا حصہ بنانے کی اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ ’وہ اسرائیل کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘۔