تاثیر 24 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن، 24 اکتوبر : امریکہ کی معروف فضائی کمپنی الاسکا ایئرلائنز نے تکنیکی خرابی کی وجہ سے اپنی تمام پروازیں روک دی ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے اطلاعاتی ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نیٹ ورک میں خرابی آنے کے باعث یہ فیصلہ کرنا پڑا۔دی سیئٹل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایئرلائن نے جمعرات کی شام تقریباً چار بج کر بیس منٹ پر کہا کہ آئی ٹی میں خرابی کے باعث آپریشن متاثر ہورہے ہیں اور عارضی طور پر تمام پروازیں روک دی گئی ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ فی الحال الاسکا کے طیارے سیئٹل-ٹیکوما بین الاقوامی ہوائی اڈے اور دیگر ہوائی اڈوں سے پرواز نہیں کریں گے۔ الاسکا نے جمعرات کو جن مسافروں کی پروازیں بک تھیں، انہیں ہوائی اڈے جانے سے پہلے اپنی پرواز کی حیثیت جانچنے کا مشورہ دیا ہے۔اس سے پہلے جولائی میں بھی الاسکا میں آئی ٹی خدمات میں خلل کے باعث تقریباً تین گھنٹے تک پروازیں روکنی پڑی تھیں۔ یہ خلل الاسکا کے ایک ڈیٹا سینٹر کے ہارڈویئر میں اچانک خرابی ا?نے کی وجہ سے پیدا ہوا تھا۔ اس تعطل کے نتیجے میں دو سو سے زیادہ پروازیں منسوخ ہوئیں اور پندرہ ہزار چھ سو مسافروں کے سفر کے منصوبے متاثر ہوئے۔

