بزم اتحاد نالندہ کا شاندار غیر طرحی مشاعرہ 8 نومبرکو

تاثیر 4 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہار شریف ،4 نومبر(محمد دانش) بزم اتحاد نالندہ کی 197 ویں غیر طرحی نشست 8 نومبر، بروز سنیچر بوقت بعد نماز مغرب بدولت کدہ پروفیسر شکیل انجم صاحب بمقام محلہ چھجو چمن ٹولہ منعقد ہوگی ۔ جس میں معروف مزاحیہ شاعر و مضمون نگار جناب طارق محی الدین شرمیلا مہمان خصوصی اور معروف بزرگ شاعر جناب اشرف یعقوبی بطور مہمان اعزازی شرکت فرمائیں گے۔مذکورہ باتوں کے کی اطلاع بزم اتحاد نالندہ کے سکریٹری جناب تنویر ساکت نے دی ۔