نوئیڈا کے شاپرکس مال میںآتشزدگی،فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا

تاثیر 6 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

گوتم بدھ نگر، 6 نومبر: سیکٹر 58 تھانے کی حدود میں واقع سیکٹر 61 کے شاپرکس مال میں بدھ کی رات نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کمشنر لکشمی سنگھ کے میڈیا انچارج نے بتایا کہ 5 نومبر کی رات کو فائر ڈپارٹمنٹ کو اطلاع ملی کہ سیکٹر 61 میں شاپرکس مال کی پہلی منزل پر ایک بجلی کی دکان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ کے وقت مال میں بہت سے لوگ موجود تھے جس سے بھگدڑ مچ گئی۔